لڑکی کے قتل کے بعد کٹا ہوا سر لیکر نوجوان پہنچا پولیس اسٹیشن

   

بنگلورو : کرناٹک میں پیش آئے ایک دل دہلانے والے واقعہ میں ایک نوجوان نرسنگ کی ایک طالبہ کا سرجسم سے الگ کرنے کے بعد اس کا کٹا ہوا سرلیکر پولیس اسٹیشن پنچ گیا اور خود کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ یہ واقعہ جمعرات کو وجئے نگر ضلع کے کڈلیگی میں پیش آیا ۔ نرسنگ کی طالبہ 21سالہ نرملا کے وحشیانہ قتل کے الزام میں 23سالہ بھوجاراج بسواراج کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ جو پیشہ سے ٹرک ڈرائیور بتایا گیاہے ۔یہ دونوں آپس میں رشتہ دار بتائے گئے ہیں اورمبینہ طور پر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے ۔ وہ ایک ہی STبرادری سے تعلق رکھتے تھے، گاؤں میر ہتے تھے ۔ بھوجاراج نے نرملا کے والدین سے رابطہ کیا اور اس سے شادی کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ۔ تاہم نرملا کے والد نے اس کی تجویز کو ٹھکرا دیا ۔ رپورٹ کے مطابق چار مہینے پہلے بھوجا راج نے دوسری لڑکی سے شادی کی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھوجاراج کو شک ہونے لگا کہ نرملا کسی اور کے ساتھ تعلقات میں ہے ، وہ کالبرگی میں اپنے کالج سے چھٹیاں ملنے پر گھر آئی تھی ۔جمعرات کی صبح وہ اس کے گھر گیا ۔ وہ اکیلی تھی اور اس کے والدین کام پر گئے ہوئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے اس کا گلا کاٹ کر اس کا قتل کیا اور اس کا سرجسم سے علحدہ کردیا ۔ وجیانگرم ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارون نے کہا کہ انہیں نرملا کا دھڑ ان کے گھر سے ملا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جب سے وہ ایک مختصر چھٹی پر گھر آئی تھی ، بھوجاراج اس پر نظر رکھے ہوئے تھا اور اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔