مئے نوشی کے دوران جھگڑا ، ایک شخص کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 18۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر علاقہ میں کل رات قتل کی سنگین واردات پیش آئی جہاں مئے نوشی کے دوران جھگڑے میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ مقتول کی شناخت انیکیت کی حیثیت سے کرلی گئی جو بہار سے تعلق رکھتا تھا ۔ اطلاع کے بعد پولیس کی ٹیم موقع واردات پہونچی اور حالات کا جائزہ لیا ۔ اور ضابطہ کی کارروائی کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ بتایا گیا کہ کل رات انیکیت دونوں ساتھیوں روہت اور انکیت کے ساتھ مئے نوشی کررہا تھا ۔ اس دوران ان کے درمیان بحث و تکرار جھگڑا کا سبب بنی اور لوہے کی سلاخ سے حملہ کے بعد انیکیت شدید زخمی ہوگیا اور فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع k/b