برلن: جرمنی میں غیرقانونی طور پر وبا کے دوران ماسک سے استثنیٰ کے سرٹیفکیٹ دینے پر ایک ڈاکٹر کو دو سال اور نو ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔وائن ہائم شہر میں عدالت نے ماسک سے استثنیٰ دینے پر ڈاکٹر کو مجرم قرار دیتے ہوئے تقریباً تین سال قید کی سزا دی ہے۔قید کی سزا کے علاوہ ڈاکٹر پر تین سال تک کام کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ڈاکٹر کو 29 ہزار 550 امریکی ڈالر کا جرمانہ بھی بھرنا ہوگا جو انہوں نے سرٹیفکیٹ دیتے وقت لوگوں سے وصول کیے۔عدالت نے ان کے معاون کو بھی دو ہزار سات سو یورو کا جرمانہ کیا ہے۔ڈاکٹر نے چار ہزار سے زیادہ افراد کو ماسک سے استثنٰی کے سرٹیفکیٹس جاری کیے تھے جن میں زیادہ تر افراد سے ان کی ملاقات بھی نہیں ہوئی تھی اور معائنہ بھی نہیں کیا تھا۔