مالی میں سونے کی کان بیٹھ گئی، 48کانکن ہلاک

   

عدیس ابابا : افریقی ملک مالی میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے درجنوں کانکن ہلاک ہوگئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق مغربی مالی میں غیر قانونی طریقہ سے ایک کان سے سونا نکالا جا رہا تھا جس دوران وہ بیٹھ گئی۔کان بیٹھ جانے سے اس کے اندر کام کرنے والے کم از کم 48 کانکن ہلاک ہوگئے۔واضح رہے کہ مالی افریقہ میں سونا برآمد کرنے والے چند بڑے ممالک میں سے ایک ہے اور وہاں کانوں میں اکثر جان لیوا حادثات ہوتے رہتے ہیں۔حکام کو غیر قانونی کان کنی کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے مالی دنیا کے چند غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے۔مقامی پولیس کے ذرائع کے مطابق کان بیٹھ جانے سے 48 افراد ہلاک ہوئے۔