مال بردار ٹرک چائے کی دکان میں گھس کرپلٹا، سات کی موت

   

بدایوں،13اگست(سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش میں بدایوں ضلع کے اساواں علاقے میں حضرت پور-میاؤں راستے پر گیہوں کے بوروں سے لدا ٹرک چائے کے کھوکھے پر پلٹنے سے دو بچوں سمیت سات افراد کی موت ہوگئی جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ۔اس حادثے پر وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو دو دو لاکھ اور زخمیوں کے گھروالوں کو 50ہزار روپے کی مدد دینے کا اعلان کیا ہے ۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار تریپاٹھی نے یہاں اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ پیر کی رات تقریباً نوبجے اساواں علاقے میں حضرت پور-میاؤں راستے پر ہنڈورا گاؤں کے سامنے اسپیڈ بریکر کے نزدیک سامنے آئے جانور کو بچانے کی کوشش میں گیہوں کے بوروں سے لدے ٹرک کو ڈرائیور نے اچانک بریک لگادئے اور سڑک کے کنارے لگے سونپال کے چائے کے کھوکھے پر ٹرک گرگیا۔اس حادثے کے وقت وہاں کانوڑیوں کا جتھا سامان خرید رہاتھا۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں چائے فروخت کرنے والے شخص کے دو نواسوں سمیت سات لوگوں کی ٹرک کے نیچے دب کر موت ہوگئی جبکہ پانچ دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں کئی کانوڑیے بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا دیا گیا ہے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ اور وہ خود موقع پر پہنچے ۔انہوں نے بتایا کہ فوری طورپر جے سی بی اور کرین کی مدد سے ٹرک کے نیچے دبے لوگوں اور لاشوں کو نکالا گیا۔ ہلاک شدگان میں ہڑورا کے رہنے والے سونپال کی نواسی پانچ سال کاجل اور دو سالہ نندنی کی شناخت کی گئی ہے ۔دیگر ہلاک شدگان کی شناخت کرائی جارہی ہے ۔حادثے کے بعد مشتعل لوگوں نے ٹرک میں آگ لگانے کی کوشش کی،لیکن پولیس نے وقت رہتے حالات کو قابومیں کرلیا۔
جسمانی اعضاء کا عطیہ کردینے کی بیداری پھیلائیں:گہلوت
جے پور،13اگست(سیاست ڈاٹ کام)راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے اعضاء کا عطیہ کردینے کو سب سے بڑا تحفہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے تئیں لوگوں میں بیداری پھیلائی جانی چاہئے ۔مسٹر گہلوت نے آج اعضاء کے عطیہ کرنے عالمی دن پر ٹویٹ کرکے کہا کہ جسمانی اعضاء کو عطیہ کردینے کے لئے بیداری پھیلانی چاہئے اور اس پیغام کو واضح کرنا چاہئے کہ کسی کے جسمانی اعضاء کا عطیہ کرنا سب سے بڑا تحفہ ہے ،جو کسی کی قیمتی زندگی کو بچا سکتا ہے ۔