حیدرآباد28 جولائی (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اسکول برائے ٹکنالوجی کے 60 طلبہ کا مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں میں تقرر عمل میں آیا ۔ میرٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی و دیگر کمپنیوں میں طلبہ کے تقرر پر وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن نے مبارکباد پیش دی۔ طلبہ کا زیادہ سے زیادہ پیکیج 8 لاکھ روپئے سالانہ ہے جبکہ اوسط پیکیج 4 لاکھ روپئے سالانہ ہے۔ وائس چانسلر اور دیگر ذمہ داروں نے اسکول برائے ٹکنالوجی کے ذمہ داروں کی ستائش کی ۔ تقرر اور پلیسمنٹ سیل کے کوآرڈینیٹر کے بموجب 5 جولائی کو جشن بہاراں کے دوران پلیسمنٹ ڈرائیو میں 7 ایم ٹیک طلبہ کا اسسٹنٹ پروفیسر ایم ای آئی ٹی میرٹھ تقرر ہوا ۔ 25 جولائی کو شعبہ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی میں ایم آئی ای ٹی رجسٹرار اور وائس چیرمین نے منتخب اسسٹنٹ پروفیسر سے آن لائین بات کی ۔ دیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ٹی سی ایس ، وپرو ، انفوسیس ، میڈ پلس ، ڈیلائیڈ اور دیگر کمپنیوں میں ایم سی اے کے 15 ، ایم ٹیک سے 8 اور بی ٹیک سے 30 طلبہ کا انتخاب عمل میں آیا ۔ یہ کمپنیاں حیدرآباد ، احمد آباد ، پونے ، کولکتہ ، بنگلور ، میسور ، نوئیڈا ، دہلی اور گروگرام میں واقع ہیں۔ر