محبوب نگر میں 26 اگست کو خون کا عطیہ کیمپ، مشاورتی اجلاس کا انعقاد

   

محبوب نگر20/اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )محبوب نگر ٹیم سوشل ورکرز ویلفیئر سوسائٹی محبوب نگر کی جانب سے آج شام ایک مشاورتی اجلاس محبوبیہ ہال، محبوب نگر میں منعقد کیا گیا، جس کا مقصد عید میلاد النبیؐ کے موقع پر خون کے عطیہ کیمپ کے انعقاد کے سلسلے میں مشاورت کرنا اور پریس کو مخاطب کرنا تھا۔ اس اجلاس میں ٹیم سوشل ورکرز سے وابستہ مختلف افراد اور نوجوانوں نے شرکت کی۔اس اجلاس کی صدارت طیب باشوار، صدر ٹیم سوشل ورکرز ویلفیئر سوسائٹی نے کی۔ اس اجلاس سے خالد نوید، محمد الطاف، عبداللہ سنی ایڈووکیٹ، محمد اعجاز، جنرل سیکریٹری ٹیم سوشل ورکرز، محمد سلیم، میر شعیب علی، ایم پی جے، محمد ہارون اور دیگر نے خطاب کیا۔اس اجلاس میں محبوب نگر کے نوجوانوں سے اپیل کی گئی کہ سرکارِ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یوم ولادت کے موقع پر بڑی تعداد میں خون کا عطیہ دیکر انسانیت کا پیغام دیں۔یہ خون کا عطیہ کیمپ 26 اگست کے دن صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔اس اجلاس میں صدر طیب باشوار، معتمد محمد اعجاز احمد، نائب صدر عبداللہ سنی، محمد سلیم، محمد الطاف، خالد نوید، محمد حکیم، ظفر رضا، اعظم اللہ بیگ، امیر نقشبندی، محمد اظہر، محمد مجاہد، ہارون، مزار خان، شیخ اویز، بشیر، اعجاز مرزا، میر شعیب علی، حسن کیسیری، پرنس عمران، شبیر علی، محمد عابد، ابرار، عدنان، سمیع، حارث ایس آئی او، مجاہد، محبوب، سجو پہلوان، نصیر، عمران قریشی، سلمان یوتھ کانگریس، محمد نظام الدین نے شرکت کی۔