جئے پور۔ راجستھان چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے الیکشن کمیشن پر زوردیاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی انتخابات کی زیراثر ریاست کرناٹک میں مہم پر امتناع عائد کریں۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے الزام لگایاکہ مودی جنوبی ریاست میں مذہب کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔
گہلوٹ نے کہاکہ ”مودی مذہب کی بنیاد پرووٹ مانگ رہے ہیں جو الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنس کے خلاف ہے۔ان کی انتخابی مہم پر امتناع عائد کیاجانا چاہئے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”قانون پڑھیں اگر کوئی بھی الیکشن مہم میں مذہبی سطح پر مذہب کا نام پر بات کرتا ہے تو اس پر امتناع عائد کیاجاناچاہئے۔
ان(مودی) کی الیکشن موقف مسترد ہے“۔کرناٹک اسمبلی انتخابات10مئی کوہوں گے اور13مئی کو نتائج کااعلان کیاجائے گا۔ پوچھنے پر کہ کیا راجستھان میں بی جے پی پر امتناع جائے گا‘ گہلوٹ نے کہاکہ ”کوئی بھی نام ہو ایک تنظیم ہے‘ حقیقی سوال یہ ہے کہ اس تنظیم کا رول کیاہے“۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) اوربجرنگ دل جیسے تنظیموں پر امتنا ع عائد کرنے کے متعلق کانگریس پارٹی کے منشور کے اردگرد چل رہے تنازعہ پر ان کا ردعمل تھا۔
گہلوٹ نے کہاکہ بی جے پی کرناٹک میں پولرائز کرنے میں ناکام رہی ہے اور مہنگائی اور بے روزگاری عوام کا حقیقی موضوع ہے۔