مرزا پورکی باکس آفس کمائی 170 کروڑ روپے سے تجاوز

   

نئی دہلی،11 ستمبر (ایجنسیز) علی فضل، دویندو اور پنکج ترپاٹھی سمیت دیگر اداکاروںکی اداکاری سے سجی فلم مرزا پور: دی مووی نے ہندوستانی باکس آفس پر 170 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کرلیا ہے۔4 ستمبرکو ریلیز ہونے والی یہ فلم مرزا پورکائنات کی بڑے پردے پر پہلی پیشکش ہے۔ مرزا پور کا آغاز 2018 میں ایک اسٹریمنگ سیریزکے طور پر ہوا تھا اور تین سیزن کے دوران یہ ہندوستان کی کامیاب ترین او ٹی ٹی فرنچائزز میں شامل ہوگئی۔ تجارتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ سَیک نِلک کے مطابق، فلم نے ہندوستانی باکس آفس پر اب تک 177.44 کروڑ روپے کا مجموعی کاروبارکیا ہے۔ فلم میں علی فضل، دویندو اور پنکج ترپاٹھی اپنے مقبول کرداروں میں نظرآرہے ہیں، جبکہ مرزا پور سیریز کے مداحوں میں فلم کی ریلیزکے بعد کافی دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔