مرمو نے دیوالی کی مبارکباد دی

   

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے بدھ کو دیوالی کے موقع پر ملک اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان سے ایک صحت مند، خوشحال اور حساس معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔اپنے دیوالی کی مبارکباد کے پیغام میں مسز مرمو نے لوگوں سے آلودگی سے پاک دیوالی منانے کا عہد کرنے کی اپیل بھی کی ہے ، انہوں نے کہا کہ روشنیوں کا تہوار دیوالی محروم اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے اور خوشیاں بانٹنے کا بھی موقع ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ دیوالی خوشی اور مسرت کا تہوار ہے ۔ یہ تاریکی پر روشنی کی فتح اوربرائی پر صداقت کا جشن ہے ۔ یہ تہوار ملک اور بیرون ملک مختلف برادریوں اور طبقات کی جانب سے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے ۔ یہ تہوار روشن مستقبل کی امید پیدا کرتا ہے ۔’’
انہوں نے کہا کہ دیوالی کے پرمسرت موقع پر ہمیں اپنے ضمیر کو روشن کرنے کی ضرورت ہے ۔