حیدرآباد ۲۹/ ستمبر (راست) آندھرا پردیش کے وزیر قانون واقلیتی بہبود جناب ین محمد فاروق نے جامعۃ المؤمنات کا تعلیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر ادارہ ادبیات اردو بہ تعاون عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست سے ہونے والے سالانہ امتحانات اردو دانی،اردو زبان دانی،اردوانشاء کا معائنہ کیا اور انگریزی میڈیم،تلگو میڈیم میں زیرتعلیم طالبات جو اردو امتحانات میںشریک ہوئے ہیںخوشی ومسرت کا اظہار کیا ۔ مرکز پر اردو دانی میں 290،اردو زبان دانی 235، اردو انشاء 175 جملہ 700طلبہ وطالبات شریک ہوئے ۔ ین محمد فاروق نے کہا کہ لڑکیو ں کی تعلیم دور حاضر میں ضروری ہے ، ایک لڑکی تعلیم یافتہ ہوجائے تو سارے خاندان کو تعلیم یافتہ بنائے گی ، علم کے ذریعہ جہالت کا خاتمہ ہوتا ہے ،گھروں کے ماحول کو اچھے ماحول میں تبدیل کرنے عورتوں کی تعلیم ضروری ہے ۔ عصری تعلیم کے ساتھ لڑکیوں کو دینی تعلیم سے واقف کروانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ میں انہیںمتحدہ آندھرا پردیش وزیر کی حیثیت سے خدمت کا موقع ملا ہے، اس دور میں مساجد ، مدارس،خانقاہیں اور اردو میڈیم اسکولس کو خصوصی توجہ کے ساتھ حکومت سے نمائیدگی کے ذریعہ کاموں کی تکمیل کی گئی ، ہزاروں اردو میڈیم اساتذہ کا تقرر کیا گیا ، ۔ آندھرا پردیش میں کئی دینی مدارس کو کمپیوٹر اور مڈے ملس جاری کئے گئے ۔ بارش سے متاثرہ 55 سے زائد مساجد کو حکومت سے خصوصی امداد جاری کی گئی۔ جناب ین محمد فاروق نے طالبات سے سوالات کئے کہ دینی تعلیم کے حصول کا مقصد کیا ہے ، طالبات نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺکے احکامات سے واقف ہونااوراللہ کے دین کی دعوت وتبلیغ میںسرگرم ہونا تا کہ اللہ اوراسکے رسول ﷺ کی رضامندی حاصل ہو۔ ارباب جامعۃ کو مبارکباد پیش کئے ۔ممتاز صحافی جناب یم اے ماجد وقف ترمیم بل جو حکومت ہند کی طرف سے پیش کی گئی ہے اس پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کئے ،اور ین محمد فاروق سے گذارش کی کہ وہ اس بل کی تائیدنہ کریں اسکو مسترد کرنے آندھرا پردیش چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈوسے نمائندگی کریں۔ ڈاکٹرمفتی حافظ محمد مستان علی قادری بانی وناظم جامعۃ المؤمنات ، جناب سید شاہ نور الحق قادری ، ڈاکٹرمفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، الحاج رحیم اللہ خاں نیازی ، جناب محمد احمد پاشاہ ، جناب محمدسعادت علی،مفتی عبد الرحیم ، جناب محمد محمود و دیگر موجود تھے۔