پڈوچیری : کانگریس کے سینئر لیڈر اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کے سابق وزیر اعلی وی نارائن سامی نے جمعہ کو مرکزی حکومت سے کھانے پینے کی اشیاء پر عائد جی ایس ٹی کو واپس لینے کی درخواست کی ہے ۔ نارائن سامی نے کہاکہ مرکز میں این ڈی اے کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے چاول، گیہوں، میدہ وغیرہ پر 5 فیصد جی ایس ٹی لگا کر عوام کے سامنے مسائل پیدا کردیئے ہیں۔