مزید وندے بھارت ٹرینیں جلد شروع کی جائیں گی: وزیر ریلوے

   

حیدرآباد۔9دسمبر(یواین آئی) وزیر ریلوے اشونی وشنو نے اے پی سمہاچلم اسٹیشن کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔ ریلویز نے امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت 20 کروڑ روپے سے ترقیاتی کام شروع کیا ۔ اس موقع پر سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مزید وندے بھارت ٹرینیں جلد شروع کی جائیں گی۔ ہر ہفتے ایک وندے بھارت ٹرین بنائی جا رہی ہے۔