حیدرآباد، 30 اپریل (یو این آئی)مسابقتی امتحانات کے لئے تیار کرنے والی طلبہ کی ہر طرح سے مدد کرنے کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی)کو ئی کسر نہیں چھوڑرہی ہے ۔اس نے مسابقتی امتحانات کے لئے تیاری کرنے والے طلبہ کے لئے نئے بس پاسس متعارف کئے ہیں۔کوچنگ کے لئے طلبہ کی بڑی تعداد کے بس میں سفر کے پیش نظر، کارپوریشن نے 20فیصد ڈسکاونٹ کے ساتھ نئے بس پاسس جاری کئے ہیں۔ان دونئے بس پاسس کا نام جی بی ٹی۔آرڈنری اور جی بی ٹی میٹرورکھاگیا ہے جو 20فیصد ڈسکاونٹ کے بعد بالترتیب 2800روپئے اور3200روپئے میں دستیاب رہیں گے ۔کارپوریشن کے مطابق بس پاسس،دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد کے بس پاس کاونٹرس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ان بس پاسس کے لئے درخواستیں داخل کرنے والے امیدواروں کو چاہئے کہ وہ آدھارکارڈ کی نقل کے ساتھ ان ائمپلائمنٹ رجسٹریشن آئی ڈی کی تفصیلات یا پھر کوچنگ سنٹر کا شناختی کارڈ داخل کریں۔