مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے

   

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي ﷲ عنه، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم : اَلْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَخُوْنُهٗ وَلَا يَکْذِبُهٗ وَلَا يَخْذُلُهٗ، کُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَي الْمُسْلِمِ حَرَامٌ عِرْضُهٗ وَمَالُهٗ وَدَمُهٗ، التَّقْوٰي هَاهُنَا، بِحَسْبِ امْرِيءٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يَحْتَقِرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ.رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ.
’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے وہ نہ اس سے خیانت کرتا ہے اور نہ اس سے جھوٹ بولتا ہے اور نہ اسے ذلیل کرتا ہے۔ ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کی عزت (کی پامالی) اس کا مال اور اس کا خون حرام ہے۔ (آپ ﷺنے قلبِ اطہر کی طرف اشارہ کر کے فرمایا 🙂 تقویٰ یہاں ہے، کسی مسلمان کے لئے اتنی برائی ہی کافی ہے کہ وہ اپنے کسی مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔‘‘
خشیتِ الٰہی
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رضي اللہ عنه قَالَ : أَوْصَانِي خَلِيْلِي صلي اللہ عليه وآله وسلم أَنْ أَخْشَي ﷲَ کَأَنِّي أَرَاهُ، فَإِنْ لَمْ أَکُنْ أَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَانِي.
رَوَاهُ أَبُوْنُعَيْمٍ.
’’حضرت ابوذر (غفاری) رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ مجھے میرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں خشیتِ الٰہی میں ایسا ہو جاؤں گویا میں اسے دیکھ رہا ہوں، پس اگر میں اسے نہیں دیکھ سکتا تو وہ تو یقیناً مجھے دیکھ ہی رہا ہے۔‘‘