منگلور: کرناٹک کے منگلور کے موضع ننتھور میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے ایک مسلم شخص کو صرف اس لئے بری طرح مارا پیٹا کیونکہ وہ ایک ہندو خاتون کے ساتھ بس میں سفر کررہا تھا جس کی 20 سالہ سید وسیم عمر کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ ایک وائرل ہوئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 20 سالہ وسیم کو گھسیٹتے ہوئے پولیس اسٹیشن لے جایا جارہا ہے۔ وسیم نے بہرحال منگلور پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ اسے بجرنگ دل کی جانب سے موت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے جبکہ دوسری جانب بجرنگ دل کے کچھ ارکان کو خوشیاں مناتے ہوئے اور وسیم کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔