نئی دہلی: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نومبر 2024 کے دوران ریٹائر ہوں گے۔ سپریم کورٹ ہفتہ 9 اور اتوار 10 نومبر کو بند رہے گا ، اس لئے 8 نومبر ڈی وائی چندر چوڑ کیلئے بطور چیف جسٹس آخری دن ہوگا۔ یہاں ہم ان پانچ مقدمات کے بارے میں بتا رہے ہیں جن پر چیف جسٹس فیصلہ سنائیں گے۔ مدرسہ ایکٹ پر بھی انہیں فیصلہ کرنا ہے۔یہ ان پانچ مقدمات میں سب سے اہم ہے جن میں سی جے آئی کو اپنا فیصلہ دینا ہے۔سپریم کورٹ نے مدرسہ ایکٹ کیس میں 22 اکتوبر کو سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ منگل 22 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ایکٹ 2004 کو غیر آئینی قرار دیا گیا تھا۔