نئی دہلی ۔ حکومت نے معذور افراد کو دیے جانے والے قومی ایوارڈ برائے سال 2021 اور 2022 کے لیے درخواستیں مدعو کی ہیں۔ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کے روز یہاں کہا کہ قومی ایوارڈ کے لئے اندراجات 28 اگست تک بھیجے جا سکتے ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ ایوارڈ پورٹل پر 2021 اور 2022 کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ متعلقہ ضروری معلومات وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔