معمر شخص کو لات مارنے والے پولیس کانسٹبل کو معطل کردیا گیا

   

بھوپال۔ مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع کے ایک پولیس کانسٹبل کو جمعہ کو اس وقت معطل کر دیا گیا جب ایک بزرگ شہری کو مارنے اور گھسیٹنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ جب کانسٹبل بوڑھے کو لات مارکر گھسیٹ رہا تھا، جبل پور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر موجود کئی لوگ خاموش تماشائی بنے ہوئے تھے۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک مسافر نے اس پورے واقعہ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جو وائرل ہوگئی۔تاہم ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ کانسٹبل نے بزرگ شہری کو کیوں مارا؟جبل پور پولیس نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔