درخواست کی جلد سماعت کرنے چیف جسٹس کی بنچ کا تیقن
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت نے میڈیکل کالجس میں مقامی ( لوکل ) تنازعہ پر ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔ تلنگانہ میں میڈیکل ، ڈینٹل کالجس میں داخلوں کے لیے ریاست میں مستقل رہائش رکھنے والے مقامی لوگوں کو موقع دینے کا ہائی کورٹ نے حال ہی میں فیصلہ دیا ہے ۔ میڈیکل داخلوں کے قواعد میں جی او 33 کے ذریعہ ترمیم 3 ( اے ) کے ذریعہ منسوخ کرنے پر ملک بھر کے تمام لوگوں کو 85 فیصد مقامی کوٹہ کے تحت داخلے لینے کے امکانات ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کی طرف سے کی گئی ترمیمی جی او کو منسوخ نہ کرنے کے تعلق سے 71 صفحات کے فیصلے میں واضح کیا ۔ تاہم طلبہ کے مقامی ( لوکل ) ہونے کی نشاندہی کے لیے کوئی رہنمایانہ خطوط نہیں ہے ۔ حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ رہنمایانہ خطوط جاری کریں ۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ تلنگانہ میں تعلیم حاصل نہ کرنے کی بنیاد پر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں سے انکار نہیں کیا جانا چاہئے ۔ تلنگانہ حکومت نے ہائی کورٹ کے اس تازہ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔ تلنگانہ کے وکیل نے کہا کہ اس کیس کو فوری طور پر چیف جسٹس کی بنچ کے سامنے سماعت کے لیے قبول کیا جانا چاہئے ۔ چیف جسٹس کی بنچ نے کہا کہ جلد ہی درخواست کی سماعت کی جائے گی ۔۔ 2