حیدرآباد۔ 4 مئی (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو آر جی آئی ایئر پورٹ پی ایس کا مراسلہ موصول ہوا جس میں مرحوم محمد سجاد خاں عمر 22 سال کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ واقعات کے بموجب سجاد خاں اپنی اہلیہ کے ساتھ جھارکھنڈ سے ملازمت کے سلسلہ میں حیدرآباد آئے اور گگن پہاڑی کے پاس روڈ کراس کررہے تھے کہ ڈی سی ایم ویان نے ان کو ٹکر دے دی جس کی وجہ مقام حادثہ پر ہی ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کے افراد خاندان روشن آرا، محمد شمشیر شیخ سائرہ بانو اور گڑیا بانو جھارکھنڈ سے رات دیر گئے حیدرآباد پہنچے اور میت کو جھارکھنڈ کو لیجانے پر مجبوری کا اظہار کیا۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں صاحب کی ہدایت پر 30 رمضان المبارک رات دیر گئے ورثاء کی موجودگی میں ان کی تدفین قبرستان سکندرآباد میں عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر محمود حسین انجینئر اے آئی ایم آئی ایم سابق معاون کارپوریٹر جی ایچ ایم سی وجیہہ الزماں صدیقی، لنگر حوض کارپوریٹر حلقہ کاروان کے علاوہ سید ذیشان صابری ایس ایف بی فاؤنڈیشن نماز جنازہ اور تدفین تک قبرستان میں موجود تھے۔ سکندرآباد کی ساکن محترمہ بشریٰ تبسم صاحبہ نے کہا کہ بلاشبہ اپنی قبر زندگی میں تیار کرکے رکھ لینا یہ علمایء کے نزدیک ناپسندیدہ عمل ہے۔ اللہ پاک سے یہ دعا کی جائے کہ اللہ جنت البقیع میں جگہ عطا فرمائے۔ سید عبدالمنان اور محمد عبد الجلیل نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی۔ نماز جنازہ مولانا سید حفیظ اشرفی امام و خطیب جامع مسجد کشن باغ نے پڑھائی اور محمد آصف مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔