غازی پور:: اترپردیش کے ضلع غازی پور کے بھاور کول تھانہ علاقے میں لوٹ کی واردات کو انجام دینے کا ایک ملزم جمعرات کو اپنے گلے میں پٹی ڈال کر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی)دفتر پہنچ گیا۔پٹی پر لکھا تھا کہ وہ لوٹ کا مجرم ہے ۔ برائے مہربانی اسے جیل بھیجا جائے اور پولیس سے بچایا جائے ۔پولیس کے مطابق بھانور کول تھانے کا لوٹ کا ملزم وشال بند اچانک گلے میں تختی لٹکا کر ایس پی کے دفتر پہنچ گیا۔ تختی پر لکھا تھا’ایس پی صاحب میں خودسپردگی کرنے آیا ہوں۔ مجھے پولیس سے بچائیے ۔ میں اب جرائم نہیں کروںگا۔