مرکزی وزارت تہذیب و ثقافت نے نوٹیفکیشن جاری کیا
حیدرآباد۔2 ۔ستمبر (سیاست نیوز) حکومت ہند کی وزارت تہذیب و ثقافت نے تلنگانہ کے ملگ ضلع کے پالم پیٹ میں واقع گلالا گڑی نامی تاریخی مندر کو قومی سطح کی یادگار قرار دیا ہے۔ پتھروں سے تعمیر کی گئی اور منفرد نقش و نگار کے ساتھ موجود اس مندر کو قومی اہمیت کے حامل یادگار قرار دیتے ہوئے 31 اگست کو گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ یونیسکو کے عالمی ہیرٹیج مرکز کاکتیہ رامپا مندر کے جنوب مغربی جانب واقع اس مندر کی تاریخی اہمیت ہے۔ یہ مندر تین گربھا گریہا سے گھری ہوئی ہے۔ مندر کی دیواروں پر منفرد نقش و نگار کے علاوہ دیوی دیوتاؤں کی تصاویر کو نقش کیا گیا ہے ۔ مندر کے تحت تین چھوٹے مندروں کو احاطہ میں شامل کیا گیا ہے اور اس تاریخی اہمیت کے حامل مندر کے طرز تعمیر اور منفرد نقش و نگار کے مشاہدہ کیلئے سیاح بڑی تعداد میں ملگ ضلع کا رخ کر رہے ہیں۔ مرکزی وزارت تہذیب و ثقافت نے اس مندر کو قومی سطح کے یادگار میں شامل کرتے ہوئے تلنگانہ میں ایک مذہبی مقام کو سیاحتی مرکز کے طورپر فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 1/k/m/b