ممبئی کی تاج ہوٹل کو دھمکے سے اڑانے کی دھمکی‘ سکیورٹی میں سختی

,

   

ہوٹل کو12:30دوپہر کے قریب دھمکی آمیز فون کال موصول ہوا تھا۔
ممبئی۔ گیٹ وی انڈیا کے قریب کی مشہور تاج محل ہوٹل پیالس کے سکیورٹی میں اس وقت اضافہ کردیاگیا جب سرکاری ذرائع کے مطابق ہوٹل کو دھماکے سے آڑانے کا دھمکی آمیز فون کال موصول ہوا تھا۔

ہوٹل کو12:30دوپہر کے قریب دھمکی آمیز فون کال موصول ہوا تھا۔مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جس کے فوری بعد ممبئی پولیس کو اس کی بات کی جانکاری دی گئی اور مزید کہاکہ مبینہ طور پر یہ فون کال پاکستان میں کراچی سے کیاگیاتھا اور فون کرنے والے نے بموں سے ہوٹل کو آڑانے کی دھمکی دی ہے۔

کوئی موقع نہیں لیتے ہوئے‘ ہوٹل کے اردگرد سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

مذکورہ ہوٹل 26نومبر2008ممبئی دہشت گرد حملوں کے دوران پاکستانی دہشت گردوں کا اہم نشانہ مذکورہ ہوٹل تھی