ممبئی: اتوار کی صبح ممبئی میں دو منزلہ دکان اور رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔. فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی ۔ انہوںنے بتایا کہ یہ حادثہ صبح 5.20 بجے چیمبور علاقے کی سدھارتھ کالونی میں پیش آیا۔انہوں نے وضاحت کی کہ عمارت کا گراؤنڈ فلور دکان کے طور پر اور اوپری منزل کو رہائش کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ فلور پر واقع دکان میں بجلی کے تاروں اور دیگر آلات سے آگ بھڑک اٹھی اور بعد میں اس نے اوپری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔