کاسرگوڈ : کیرالا میں نیلیشور کے قریب ایک مندر کے تہوار کے دوران پیر کی دیر رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ معلومات کے مطابق مندر کے تہوار میں آتش بازی کے دوران آگ لگنے سے 154 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 9 شدید زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو کاسرگوڈ، کننور اور منگلورو کے مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مندر میں پیش آئے واقعہ پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ پرینکا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ ان کی نیک تمنائیں زخمیوں اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ یہ حادثہ انجوتھمبلم ویراراکاو مندر کے قریب اسٹوریج میں رکھے پٹاخوں میں آگ لگنے کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ نصف شب کے قریب پیش آیا۔