دبئی۔ ہندوستانی اوپنر اسمرتی مندھانا کو چہارشنبہ کو آئی سی سی ویمنز ٹی20 آئی ٹیم آف دی ایئر2021 میں شامل کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سال کی بہترین ٹیم کے اعلانات میں خواتین کی کرکٹ کی بہترین کھلاڑیوں کا اعتراف کیا گیا ہے جنہوں نے سب کو تفریح فراہم کیا۔ کیلنڈر سال میں ان کی کارکردگی31.87 کی اوسط سے 255 رنز کے ساتھ نمایاں رہی، اسمرتی2021 میں ٹی 20 فارمیٹ میں ہندوستان کی سب سے زیادہ اسکورر رہیں۔ انہوں نے اس سال کھیلے گئے نو میچوں میں دو نصف سنچریاں اسکور کیں اور اپنی ٹیم کو باقاعدگی سے تیز رفتاری سے شروعات فراہم کی جیسا کہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 131.44 کا رہا جس نے ٹیم کو تیز رفتار شروعات فراہم کی ہے ۔