منڈکا حادثہ: لواحقین کو 10 لاکھ کا معاوضہ ،مجسٹریٹ انکوائری کا حکم

   

نئی دہلی: دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے منڈکا میں ہولناک حادثے کے بعد جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور معاملے کی مجسٹریٹ جانچ کی ہدایت دی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔ اس حادثہ میں 27 افراد ہلاک اور کم از کم 4 تا 5 درجن دیگر زخمی ہوگئے ۔ 29 افراد لاپتہ ہیں۔