منی پور میں دو صحافیو ں کی گرفتاری پر کانگریس کی مذمت

   

نئی دہلی: کانگریس نے منی پور کے دو سرکردہ مقامی زبانوں کے اخبارات کے ایڈیٹروں کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے اظہار رائے کی آزادی پر حملہ قرار دیا اور ریاستی حکومت سے پریس کی آزادی کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے اتوار کو یہاں ایک بیان میں اس گرفتاری کو آزادی صحافت پر ایک اور حملہ قرار دیا اور کہا کہ ان صحافیوں کو فوری طور پر رہا کر کے پریس کی آزادی کو برقرار رکھا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ان صحافیوں کی گرفتاری سے متعلق معاملات کی منصفانہ تحقیقات ہونی چاہیے اور حراست میں لیے گئے صحافیوں کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے جب تک کہ تفتیش کے تمام پہلوؤں میں شفافیت حاصل نہ ہو جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ طور پر رپورٹ کرنے کے حق کو برقرار رکھتے ہوئے ریاست میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔ 5 جنوری کو میتی زبان کے اخبار ہیوین لانپاو کے ایڈیٹر دھنبیر مائبم کو مبینہ طور پر ‘اشتعال انگیز خبریں’ شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔