منی پور میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ، عسکریت پسنداور اسمگلرس گرفتار

   

امپھال، 30 ستمبر (یو این آئی) منی پور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے کئی اضلاع میں عسکریت پسندوں، منشیات کے اسمگلروں اور بھتہ خوری میں ملوث افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ سیکورٹی فورسز نے پیر کو بشنو پور ضلع میں ایک سرگرم جنگجو اور امپھال ویسٹ میں مزید ایک جنگجو کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے دو INSAS لائٹ مشین گن (LMG) میگزین، دو کیموفلاج ہیلمٹ، پانچ بلٹ پروف پلیٹس اور چار بلٹ پروف جیکٹس برآمد کیں۔ ضلع کاکچنگ میں ایک الگ کارروائی میں پاونہ بازار سے ایک شخص کو مبینہ بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے ایک موبائل ہینڈ سیٹ اور 3,280 روپے نقد ضبط کرلئے ۔ سیکورٹی فورسز نے سینا پتی ضلع کے نگاری رائیڈولومائی گاؤں کے دو رہائشیوں ٹی ایس والیروس اور ٹی ٹی۔ ڈوون ورتھنگلا کو گرفتار کیا گیا اور 11 صابن کے ڈبوں کو ضبط کیا گیا جس میں تقریباً 161 گرام ہیروئن کا پاؤڈر تھا۔ مزید برآں، امپھال ویسٹ سے تعلق رکھنے والے دو مسافروں، لیشرام وکاس اور نیلسن کو امپھال ہوائی اڈے پر روکا گیا ۔