امپھال: منی پور کے وزیر اعلیٰ این برین سنگھ نے منگل کو کارگل جنگ کے دوران ہندوستانی فوجیوں کی بہادری اور ہمت کو یاد کیا۔ اس جنگ میں پاکستانی دراندازوں کے زیر قبضہ پہاڑی چوٹیوں پر پھر سے قبضہ حاصل کرکے پاکستانی فوج کو بھگا دیا گیا تھا۔ منی پور رائفلز میں کارگل وجے دیوس کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے ملک کی سالمیت اور خودمختاری کو بچانے کے لیے ہندوستانی فوجیوں کی قربانی کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندستانی فوجیوں نے 74 دن تک چلی جنگ کے دوران انتہائی سرد علاقوں میں کیمپ لگا کر کئی چیلنجز کا سامنا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں ملک نے 527 فوجیوں کو کھو دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستان نے ہر میدان میں کافی ترقی دیکھی ہے ۔