موج پور۔ اندرون چوبیس گھنٹوں کے اندر دوبارہ پتھر بازی‘ گولیاں چلائیں گئیں

,

   

نئی دہلی۔پیر کی صبح نارتھ ایسٹ دہلی کے موج پور علاقے میں مخالف اور موافق سی اے اے احتجاجیوں کے درمیان میں پھر ایک مرتبہ پتھر بازی کے واقعات پیش ائے‘

پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کے باوجود لوگوں میں افرتفری کا ماحول دیکھا گیاہے

مذکورہ پتھر بازی کے تازہ واقعات اس وقت پیش ائے جب عینی شاہدین نے کہاکہ تھا کہ سابق میں شمشان گھاٹ کی طرف سے پتھر بازی کی گئی تھی۔

خبروں کے مطابق مذکورہ ہیڈکانسٹبل رتن لال نارتھ ایسٹ دہلی میں پتھر بازی کے دوران ان کے سر پر چوٹ لگی اور فوت ہوگئے۔

پرتشدد احتجاج کے پیش نظر دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے ہوم منسٹر امیت شاہ پر زوردیا کہ وہ دہلی میں حالات پر قابو پانے کی کاروائی کریں۔

موافق او رمخالف سی اے اے ترمیمی قانون احتجاجوں اورریالیاں اتوار کے روز میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی ہیں‘‘ موافق سی اے اے ریالیاں موج پور‘ بابر پورمیٹرو اسٹیشن‘ اور موج پور چوک میں نکالی گئی جبکہ مخالف سی اے اے احتجاج کبیر نگر قلعہ اور جعفر آباد علاقوں میں منعقد کئے گئے۔

لوگ ا ب بھی سوال کررہے ہیں کہ پولیس کیوں تشدد کو روکنے میں ناکام ہے اور تماشائی کی طرح تشدد کے واقعات کامشاہدہ کررہی ہے۔ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر موج پور‘ بابر پور میٹرو اسٹیشن کی دروازے بند کردئے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایک سی آر پی ایف کی ٹیم علاقے میں متعین کردیاگیا تاکہ حالات کو قابو میں لایاجاسکے