مودی کی دیوالی، دھنتیرس، چھٹ پوجا اور گرو نانک جینتی کی مبارکباد

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے دیوالی، دھنتیرس، چھٹ پوجا اور گرو نانک جینتی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے ۔اتوار کو اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں مودی نے کہاکہ یہ تہواروں کا وقت ہے ۔ دھنتیرس، دیوالی، چھٹ پوجا، گرو نانک جینتی اور دیگر تمام تہواروں پرمن کی بات کے سننے والوں کو نیک خواہشات۔انہوں نے کہاکہ آپ سبھی تہواروں کو پورے جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں ۔ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ تہواروں کے دوران مقامی دکانداروں سے خریدا گیا سامان آپ کے گھر پہنچے ۔