موسیٰ ندی پراجکٹ کو سی پی ایم کی مخالفت کا سامنا

   

حیدرآباد۔/9اکٹوبر، ( سیاست نیوز) موسیٰ ندی ترقیاتی پراجکٹ کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مخالفت میں اضافہ ہوا ہے۔ بی آر ایس، بی جے پی اور سی پی آئی کے بعد سی پی ایم نے پراجکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے غریب خاندانوں کو بیدخل کرنے پر احتجاج کیا۔ سی پی ایم کے سٹی یونٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کی بازآبادکاری اور ڈبل بیڈ روم مکانات کی فراہمی کے بعد ہی پراجکٹ پر غور کیا جائے۔ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری اور رکن اسمبلی کے سامبا سیوا راؤ نے موسیٰ ندی کے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے جبراً تخلیہ اور انہدامی کارروائی کی مذمت کی۔ سی پی ایم کی جانب سے راؤنڈ ٹیبل اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور غریب خاندانوں کو بے گھر کرنے کی مخالفت کی۔1