مونچھ والی خاتون

   

نئی دہلی: آپ کو مونچھ والی خاتون کے بارے میں جان کرحیرت ضرور ہوگی لیکن یہ سچ ہے۔ کیرالہ کے کنور ضلع کی رہنے والی 35 سالہ شائجا ان دنوں اپنی منفرد شناخت کی وجہہ سے سرخیوں میں ہے، درحقیقت شائجا کو مونچھیں رکھنا پسند ہے، وہ اپنی مونچھ سے پیارکرتی ہیں۔بہت سی خواتین کی طرح اس کے اوپری ہونٹ پربہت زیادہ ہے۔ یہی نہیں اس کی بھنویں اور چہرے کے دیگر بال بھی تیزی سے بڑھتے ہیں۔ یہ خاتون اپنے چہرے کے بال صاف نہیں کرتی جس کی وجہہ وہ بڑھ گئے ہیں۔ پہلے وہ بال نکالا کرتی تھی لیکن پانچ سال سے انھوں نے چہرے کے بال نکالنے بند کردئیے کیونکہ وہ گھنے ہورہے تھے جس کی وجہہ سے وہ مونچھوں کی طرح نظرآتیہیں۔ شائجا اس طرح کی پہلی خاتون نہیں ہے بلکہ انگلینڈ میں رہنے والی 31 سالہ ہرنام کور بھی اس فہرست میں شامل ہے۔