مہاراشٹرا:نیٹ امتحان دینے والی لڑکیوں سے حجاب اتروایاگیا

   

ممبئی: حجاب اور برقع کے معاملہ میں جاری تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ ترین معاملہ مہاراشٹر اکے واشم سے سامنے آیا ہے جہاں قومی اہلیت و داخلہ ٹسٹ (نیٹ) کا امتحان دینے والی مسلم طالبات کو امتحانی مرکز میں برقع اور حجاب اتارنے کو کہا گیا۔اس پر کافی ہنگامہ ہوا۔ طالبات نے امتحانی مرکز کے عملے پر ان کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔ جس کے بعد مسلم طالبات کے اہل خانہ نے پولیس سے شکایت کی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے اس شکایت کی جانچ شروع کردی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اتوار کو نیٹ کا امتحان واشم کے 6 مراکز پر منعقد ہوا تھا۔ ان چھ مراکز میں سے ایک ماتوشری شانتا بائی گوٹے کالج تھاجہاں ان طالبات نے امتحان دیا ۔