مہاراشٹرا کے ناسک میں افغان شہری صوفی بابا کا قتل

   

ممبئی: مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں افغانستان کے ایک مسلم روحانی پیشوا پر فائرنگ کرتے ہوئے قتل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق قتل کا یہ واقعہ ییولا تعلقہ کے چیچونڈی ایم آئی ڈی سی علاقہ میں پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان شہری صوفی خواجہ سید ظریف چشتی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ ان کی عمر تقریباً 35 سال تھی۔تاہم قتل کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ مقتول کا نام صوفی خواجہ سید ظریف چشتی بتایا جا رہا ہے۔ اس واردات کو 4 افراد نے انجام دیا ہے۔ قتل کے بعد چار نامعلوم افرادکار میں فرار ہو گئے۔پولیس کو شبہ ہے کہ قتل کا مالی تنازعہ کی وجہ سے ہوا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات اور قاتلوں کی تلاش کر رہی ہے۔