مہارشٹرا۔ کویڈ19میں نئے اموات او رنئے معاملات میں بھی اضافہ

,

   

ممبئی میں 14دنوں تک وباء کے نئے معاملات میں بدستور 1000سے کم دیکھے گئے۔
ممبئی۔ مہارشٹرا میں ایک نئی اونچائی کے ساتھ کویڈ 19اموات میں اضافہ ہوا ہے‘ وہیں نئے وباء پانچ دنوں کے بعد 11,000کی طرف اضافہ ہوا ہے‘ وزرات صحت نے یہ جانکاری دی ہے۔

چہارشنبہ کے روز جاری کردہ 461اموات کے برعکس ریاست نے سب سے زیادہ اموات 1915جو 393نئے پر مشتمل ہیں اور اس سے قبل 1522سے زیادہ ہے‘ جون4پر 1377اموات سابق میں اس زیادہ تھے‘جس کے بعداموات کی جملہ تعداد103,748تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ معاملات بھی چہارشنبہ کے روز10989تک بڑھے اور چہارشنبہ کے روز1220اور متاثرین کی جملہ تعداد58,76,087تک پہنچ گئی۔

تاہمممبئی میں 14دنوں تک وباء کے نئے معاملات میں بدستور 1000سے کم دیکھے گئے‘ جس میں چہارشنبہ کے روز655سے کمی کے بعد 785تک پہنچا اور شہر کے جملہ معاملات713,495تک پہنچے گئے۔

اموات میں 27سے 22تک گرواٹ ائی‘ جس کے ساتھ ملک کی معاشی درالحکومت میں اموات کی جملہ تعداد15055تک پہنچ گئی ہے۔فعال معاملات میں 161,864سے 160,693تک کی گرواٹ ائی ہے‘

وہیں 11449مکمل طور پر صحت یاب مریض گھر وں کو واپس لوٹے ہیں‘ جس کے بعد جملہ صحت یابی کے معاملات56,08,753تک پہنچ گئے ہیں اور دوسری دن بھی صحت یابی کی شرح95.45فیصدپر مستحکم ہے۔

مذکورہ ممبئی سرکل جس میں ممبئی‘ تھانے‘ پلگھار‘ اور رائے گڑھ ضلع شامل ہیں‘2058معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد جملہ15,56,872معاملات کے ساتھ مزید 145اموات کے بعد موت کے جملہ معاملات29,339تک پہنچ گئے ہیں۔

دریں اثناء گھروں میں ائسولیشن میں بھیجے گئے لوگوں کی تعداد 10,76,165ہے وہیں ادارہ جاتی قرنطین کے میں بھیجے گئے افراد کی تعداد6384تک پہنچ گئی ہے۔