مہنگائی پر آر ایس ایس کو بھی تشویش

   

’’غذائی اشیاء کی قیمتیں عام آدمی کے بس سے باہر ‘‘
نئی دہلی : راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوزابولے نے ملک میں افراط زر کی شرح میں لگاتار اضافہ اور غذائی اشیاء کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مسئلہ پر حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے یہ ریمارکس گذشتہ روز آر ایس ایس کی ملحق تنظیم بھارتیہ کسان سنگھ کے علاوہ انڈین کونسل آف اگریکلچرل ریسرچ اور اگریکلچرل اکنامکس ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام دو روزہ کانفرنس سے خطاب میں کئے۔ انہوں نے غذا، کپڑا اور مکان عوام کی بنیادی ضرورتیں ہیں اور اس لئے ان کی قیمتیں واجبی اور قابل برداشت ہونی چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ آج کل بنیادی ضرورتیں عوام کی بس سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔ حکومت کو اس معاملہ میں غوروخوض کرتے ہوئے ٹھوس اقدامات کرنا چاہئے۔ مہنگائی کا بوجھ کسانوں کو منتقل نہ کیا جائے بلکہ موجودہ حالات میں کوآپریٹیو ادارے بڑا رول ادا کرسکتے ہیں۔