میتھالی 20 سال او ڈی آئی میچزکھیلنے والی پہلی کرکٹر

   

٭ انڈیا ویمن او ڈی آئی کیپٹن میتھالی راج تاریخ میں اولین وومن کرکٹر بن چکی ہیں جس کا او ڈی آئی کریئر زائد از 20 سال کا ہوچکا ہے۔ 36 سالہ میتھالی جس نے 26 جون 1999ء کو اپنا او ڈی آئی کریئر شروع کیا تھا ، انہوں نے چہارشنبہ کو ساوتھ افریکا ویمن کے خلاف پہلے ونڈے انٹرنیشنل میچ میں میدان سنبھالنے کے ساتھ یہ کارنامہ اپنے نام درج کرالیا ہے۔ میتھالی کا کریئر اب 20 سال اور 105 دنوں پر محیط ہے۔