میدک۔15 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن میں دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 135ویں یوم پیدائش تقاریب کا مختلف سیاسی جماعتوں، مختلف تنظیموں، ٹیچرس یونین کے زیراہتمام جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔ دلت رتنا ایوارڈ یافتہ قائد سدھاکر DTO کی قیادت میں ٹاؤن کے اسٹیڈیم ایکس وے سے ہیڈپوسٹ آفس ایکس وے تک “Run For Caste Free India” ریالی کا اہتمام کیا گیا۔ اس ریالی میں چیرپرسن بلدیہ کانگو رادھیکا بھویت راج، ویلگو پرنسپل، پدماوتی، صدر جماعت اسلامی ہند، محمد فاضل حسین کے قائدین ڈاکٹر عمر خان عکاذ، ڈاکٹر شجاعت علی صوفی، فادر آف چرچ سنجیوا راؤ کے علاوہ ہیومن رائٹس فورم کے صدر شیخ احمد، اسکولی بچوں کی شرکت ہوئی۔ دفتر بی آڑ ایس پر ایم پدما دیویندر ریڈی نے ڈاکٹر امبیڈکر کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ ایم ایل اے کیمپ آفس پر منعقدہ تقریب پر صدر ٹاؤن کانگریس ایم گنگا دھر چیرپرسن بلدیہ ے رادھیکا بھوپت راج، وائس چیرمین ڈی نریش راگی اشوک، محمد مزمل، منصور عامر کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ سبھی نے ڈاکٹر امبیڈکر کے پورٹریٹ پر پھول نچھاور کرتے ہوئے آنجہانی کی خدمات کو خراج ادا کیا۔ دفتر ضلع کلکٹر اور رام داس ایکس وے پر بھی آنجہانی امبیڈکر کی 135 ویں یوم پیدائش تقاریب جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی۔ جہاں ضلع کلکٹر پریتما سنگھ، ایس پی میدک سرینواس راؤ اور دیگر سرکاری عہدیداروں نے آنجہانی بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ اور پورٹریٹ پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ ٹیچرس یونین 514 کے صدر ضلع راج گوپال کی صدارت میں اساتذہ نے بھی آنجہانی امبیڈکر کی 135 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ شرکاء تصویر پر پھول نچھاور کئے۔ صدر ٹی این جی اوز ڈی ریندر نے تلنگانہ بھون میں امبیڈکر پورٹریٹ پر پھول نچھاور کرتے ہوئے بھرپور خراج ادا کیا۔