رائے پور: چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر بھوپیش بگھیل نے اپنے بیٹے چیتنیا اور بیٹی دیپتی سے پولیس پوچھ گچھ کے حوالے سے کہا کہ ان کے پورے خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔اس حوالے سے بگھیل نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ میں میڈیا کو بہت سی چیزیں نہیں بتاتا۔ اس لیے آپ لوگ نہیں جان پا رہے ہیں۔ میں جتنا عوام سے جڑے مسائل اٹھاؤں گا، یہ لوگ میرے خاندان کو ہراساں کریں گے ، انہوں نے پہلے بھی میری والدہ کو ہراساں کیا تھا۔رائے پور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بگھیل نے کہاکہ جب میں وزیر اعلیٰ تھا، ہم ادے پور کانفرنس میں جا رہے تھے ۔ اس ہوائی اڈے پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ اس دن میرا بیٹا ای ڈی کے دفتر میں بیٹھا تھا۔ اب ڈبل انجن والی حکومت بن گئی ہے ۔