میسور کے میوا مرکز میں ادارہ ادبیات اُردو کے اسنا د کی تقسیم۔ تصویریں

,

   

بروز ہفتہ 22جون میوا مرکز میں ادارہ ادبیات اردو، بتوسط روزنامہ سیاست سے منعقدہ اردو دانی، زبان دانی اور انشا امتحان، محمد ابراہیم خان فاؤنڈیشن سے منعقدہ اسلامی معلومات عامہ ٹسٹ اور پرتھم آرگانٔزیشن سے منعقدہ کمپیوٹر سرٹیفکیٹ کورس میں کامیاب شدہ طلباء و طالبات کو اسناد اور انعامات تقسیم کۓ گۓ۔
اس موقع پر جناب مشتاق سعید صاحب، معروف افسانہ نگار وشاعر، رکنِ کرناٹک اردو اکادمی کا اعزاز صدرِ میوا اعجاز احمد شریف اور میر سرفراز الرحمٰن صاحب کے بدست کیا گیا۔ مشتاق سعید نے اردو لرننگ سینٹرز کی کوشش کو سراہا۔کرناٹک اردو اکادمی سے اعلان شدہ مالی اعانت کو حاصل کرنے میں تعاون کا بھروسہ دلایا۔
حلقہ کے کارپوریٹر ایاز پاشاہ عرف پنڈو نے میوا مرکز میں سکھاۓ جانے والے کورسز سے استفادہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے امید دلائی کہ جو بھی میسور کارپوریشن سے سہولت فراہم ہوگی وہ میوا مرکز کے لئے دلانے کی کوشش کروں گا
اور جتنے بھی اسٹوڈنٹس کمپیوٹر سرٹیفکیٹ حاصل کیے ہیں اگر نوکری کے خواہشمند ہیں‌تو وہ ان سے رجوع ہوں۔ افروزاحمد اردو زبان کی اہمیت اور خصوصیات پر روشنی ڈالی۔
پرتھم آرگانٔزیشن کےنمایٔندہ شری مہیش نے میوا اور پرتھم سے ملی جلی کارگزاریاں کا ذکر کرتے ہوئے ایک دوسرے کے تعاون سے کورسز چلانے میں مدد دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر خرم پاشاہ نے عربی پڑھنے کی خواہش سے میوا مرکز آۓ اور یہاں آنے کے بعد انہوں نے کہا کہ نہ صرف میں بلکہ میری بیوی اور بچیاں بھی یہاں عربی اور اردو پڑھنے آرہے ہیں حالانکہ وہ پیشہ سے میڈیکل پراکٹیشنر ہیں پھر بھی وقت نکال کر تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
میوا کے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے بڑی مسرت کا اظہار کیا۔ طالبہ مسکان بانو نے ٹیلرنگ کورس میں داخلہ لیا اور معلوم ہوا کہ اردو بھی سکھائی جارہی ہے، تو اردو بھی سیکھ لینے کا موقع مل گیا۔میوا کے حق میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ میوا دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے۔
ثانیہ سلطانہ نے اپنی ٹیچرز کے ساتھ اچھا سکھانے اور اچھی طرح پیش آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔اردو ٹیچر عظمہ سلطانہ نے سلیمان خطیب کا کلام مترنم آواز میں سناکر تمام حاضرین کو محظوظ کیا کنڑی زبان میں شبرین تاج نے کہا کہ میوا مرکز اس علاقے کی عورتوں کے لئے کافی سودمند واقع ہورہاہے۔