حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : یکم جنوری 2024 یا اس سے قبل 18 سال عمر مکمل کرنے والے تمام اہل شہریوں کو فہرست رائے دہندگان میں ان کے ناموں کے اندراج ، اعتراضات اور تصحیح کے لیے یکم جنوری سے قبل درخواست دینی چاہئے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے کل ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ قبل ازیں جن لوگوں نے فہرست رائے دہندگان میں ان کے نام درج نہیں کروائے ہیں ۔ وہ اب درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ بوتھ سطح کے عہدیدار ایک پری ۔ فلڈ بی ایل او رجسٹر کے ساتھ گھر گھر پہنچیں گے اور تفصیلات حاصل کریں گے ۔ انٹگریٹیڈ مسودہ فہرست رائے دہندگان 6 جنوری کو جاری کی جائے گی ۔ 6 تا 22 جنوری کے درمیان کی مد سے ادعا جات اور اعتراضات داخل کرنے کے لیے ہوگی ۔ 8 فبروری کو قطعی فہرست رائے دہندگان جاری کی جائے گی ۔ اس طرح کی تمام درخواستیں ویب سائٹ voters.eci.gov.in پر آن لائن بھی داخل کی جاسکتی ہیں ۔۔