نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا داخلی معاملہ : امریکہ

   

واشنگٹن : امریکہ نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حکومت کے ساتھ معاہدہ توڑنے پر کہا کہ ٹی ٹی پی جیسے خطرات سے نمٹنا پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مفاد ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں، ہر قسم کی دہشت گردی سے مقابلے کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کی تائید کرتے ہیں۔