نئے شادی شدہ عورت جہیز کے لئے اذیت کی وجہہ سے اسپتال میں داخل

,

   

شوہر کو گرفتار کرلیاگیاہے اور سات لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔
بدایون۔ایک نئی شادی شدہ عورت جو شدید زخموں کے ساتھ اسپتال میں داخل کی گئی ہے نے الزام لگایاکہ اس کی شوہر اورشوہر کے دو بھائیوں نے ملک کر اجتماعی عصمت ریزی کی ہے اور جہیز کی مانگ کرتے ہوئے فیملی کے دیگر ممبرس نے بے رحمی کے ساتھ اس کی پیٹائی کی ہے۔

یہ تمام واقعات شاد ی ہونے کے بعد تین کے اندر پیش ائے ہیں۔ پولیس کے بموجبشوہر کو گرفتار کرلیاگیاہے اور سات لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔

اس 20سالہ عورت نے الزام لگااکہ اس کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی گئی ہے اس کے جسم کے پوشید ہ حصوں کوجلایاگیا اور اس کولاٹھی کے ساتھ پیٹا گیاہے۔

اس نے مزید دعوی کیاہے کہ مشروبات او رکولڈرنکس میں زہر ملاکر بھی اس کوپلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ جانکاری ملنے کے بعد مذکورہ عورت کا باپ پولیس ٹیم کے ساتھ گھر پہنچا اور عورت کو اسپتال میں داخل کیاہے۔

زریف نگر پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایت کے بموجب کوتوالی شاسوان علاقے سے تعلق رکھنے والی اس عورت کی شادی زریف نگر کے عثمان پورہ علاقے کی رہنے والے شخص سے 22جون کوانجام پائی تھی۔

بدایون سینئر سپریڈنٹ آف پولیس سنکلپ شرما نے کہاکہ عورت کی طبی جانچ اور تحقیقات کے بعد اس کیس میں مزیدکاروائی کی جائے گی۔