نئے میڈیکل کالجس کی تعمیر جلد مکمل کرنے وزیر صحت کی ہدایت

   

حیدرآباد۔/5 مارچ، ( سیاست نیوز) وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا نے آج اعلیٰ سطحیاجلاس میں ریاست میں نئے میڈیکل کالجس کی عمارتوں کی تعمیر کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور تعمیر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ آئندہ تعلیمی سال سے کلاسیس کا آغاز کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ درکار بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ چیف نے میڈیکل کالجس کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے غریبوں کیلئے بنیادی طبی سہولتوں کو بہتر بنایا ہے۔ جائزہ اجلاس میں سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلت ڈاکٹر کرسٹینا چونگٹو، کمشنر فیملی ویلفیر آر وی کرنن، ایم ڈی میڈیکل انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور دوسروں نے شرکت کی۔1