عہدیداروں کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 2 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے تمام سوشل ویلفیر ہاسٹلس کے طلبہ کیلئے ایک نئے ڈائیٹ کو قطعیت دینے اور 10 دن میں اسے شروع کرنے کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ چیف منسٹر نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک غیر رسمی اجلاس میں طلبہ کیلئے ایک نئے ڈائیٹ پلان کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ہاسٹلس میں ہر دن طلبہ کو تغذیہ بخش غذا حاصل ہو۔ سوشل ویلفیر ہاسٹلس کے طلبہ کیلئے ڈائیٹ اور کاسمیٹک چارجس میں اضافہ کے بعد پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیم بی وینکٹیشم اور دیگر ویلفیر ڈپارٹمنٹس کے سکریٹریز نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرکے یہ اہم فیصلہ کرنے پر ان سے اظہارتشکر کیا۔