نئے کرنسی نوٹس پر ٹیگور‘عبدالکلام کی تصاویر ہونگی ریزرو بینک آف انڈیا کا تجویز پر سنجیدگی سے غور

   

حیدرآباد۔/5 جون، (سیاست نیوز) آر بی آئی نئے کرنسی نوٹوں پر گاندھی جی کے ساتھ رابندر ناتھ ٹیگور اور اے پی جے عبدالکلام کی تصاویر شامل کرنے پر غور کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سنٹرل بینک اور سیکوریٹی پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کارپوریشن نے گاندھی جی، ٹیگور اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی تصاویر کے دو نمونے سیٹ آئی آئی ٹی دہلی کے پروفیسر دلیپ ٹی ساہنی کو روانہ کئے ہیں جو واٹر مارکس کے انتخاب اور حکومت کو سفارش کا اختیار رکھتے ہیں۔ حکومت منظوری کی مجاز ہے۔ 2020 میں آر بی آئی داخلی کمیٹی کو کرنسی نوٹوں پر نئے سیکوریٹی فیچر کی سفارش کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ کمیٹی نے نئے نوٹوں کی سیریز پر ایک سے زائد تصاویر شامل کرنے سفارش کی۔ امریکہ میں کرنسی نوٹ پر سابق صدر ابراہم لنکن کے علاوہ جارج واشنگٹن، ونجامن فرینکلن، تھامس جیفرسن، انڈریو جیکسن اور الیگزینڈر ہملٹن کی تصاویر موجود ہیں۔ ر