نائب صدر الیکشن پر ٹی آر ایس کا عنقریب فیصلہ

   

غیر جانبدار رہنے کے امکان پر غور،کے سی آر کی قائدین سے مشاورت
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی (سیاست نیوز) ملک کے نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب پر ٹی آر ایس عنقریب فیصلہ کرے گی۔ صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا کی شکست کے بعد ٹی آر ایس نے نائب صدر کے الیکشن میں مختلف امکانات کو پیش نظر رکھا ہے۔ پارلیمانی پارٹی قائد ڈاکٹر کے کیشو راؤ نے بتایا کہ اندرون دو یوم نائب صدر الیکشن کے بارے میں ٹی آر ایس اپنا موقف واضح کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ نائب صدر کے الیکشن میں حصہ لینا ہے یا پھر غیر جانبدار رہنا ہے ، اس بارے میں چیف منسٹر کے سی آر پارٹی قائدین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹی آر ایس کا مخالف بی جے پی موقف برقرار ہے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن نے مارگریٹ آلوا کو مشترکہ امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا ہے۔ ترنمول کانگریس نے یکطرفہ اعلان کی شکایت کرکے انتخاب سے دور رہنے کا اشارہ دیا ہے ۔ ٹی آر ایس بھی اسی راستہ پر چلتے ہوئے نائب صدر کے الیکشن سے خود کو علحدہ کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ شکست میں حصہ داری سے بچا جاسکے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مرکز سے ٹکراؤ کو کم کرنے نائب صدر جمہوریہ کے الیکشن میں کے سی آر خود کو مخالف بی جے پی اپوزیشن جماعتوں سے دور رکھنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ پارٹی کے کئی ارکان پارلیمنٹ نے نائب صدر کے الیکشن میں غیر جانبدار رہنے کی صلاح دی ہے۔ ر